Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خاقان شاہنواز کی عاطف اسلم پر تنقید، کانٹینٹ نقل کرنے کا الزام عائد کردیا

Share It:


گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔

تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔

خاقان شاہنواز کے مطابق بطور کانٹینٹ کریٹر وہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کے آئیڈیاز استعمال کرتے وقت ان کا اعتراف اور انہیں کریڈٹ دینا ضروری ہے۔ اگر عاطف اسلم نے بالکل نیا اور خود تخلیق کردہ کانٹینٹ بنایا ہوتا تو وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے۔

خاقان شاہنواز کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ گلوکار کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کو بےحد پسند کرتے ہیں اور آج کل سوشل ٹرینڈز پر ہر ایک کریٹر ہی ویڈیو بناتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جانا چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول