Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی کی ویڈیو وائرل

Share It:


تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025‘ کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کےلیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھی کہ اس کا نام لیا گیا ہے اور وہ جوش میں آگے بڑھ کر داد وصول کرنے اسٹیج کے فرنٹ پر پہنچ گئی۔

تاہم اسے شرمندگی کا سامنا ہوا جب اعلان کرنے والے میزبان نے دوبارہ فائنلسٹ کا نام دہرایا۔ چند لمحوں بعد پاناما کی ماڈل اسامر کو احساس ہوا کہ دراصل منتخب ہونے والی امیدوار مس پیراگوئے کی ماڈل ہیں جس پر اسے شرمندگی کا سامنا کرتے ہوئے منہ لٹکا کر واپس پیچھے جانا پڑا۔

 

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اسامر کے جذباتی ردعمل پر ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ دیگر نے اسے مقابلے کی ’تاریخ کی سب سے دلچسپ غلطیوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول