Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دپیکا اور رنویر سنگھ نے دیوالی نے پہلی بار بیٹی ’دعا‘ کی جھلک دکھا دی

Share It:


بالی وُوڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ اس دیوالی پر اپنی ننھی پری کو دنیا کے سامنے لے آئے جس کا چہرہ اب تک کسی نے نہیں دیکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دیوالی بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کے لیے کچھ خاص بات لیے ہوئی تھی۔

انھوں نے ممبئی میں اپنے گھر پر قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دپیکا اور رنوریر رواں برس جولائی میں ایک خوبصورت بیٹی کے ماں باپ بنے تھے جس کا نام دعا رکھا تھا تاہم اب تک کسی نے میڈیا پر بچی کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی تھی۔

اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لانے کے لیے دپیکا اور رنویر نے دیوالی کے موقع کا انتخاب کیا اور پہلی بار میڈیا کو بیٹی کی جھلک دکھائی۔

دونوں نے میڈیا کے سامنے بیٹی کے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور ویڈیوز بھی بنائیں اور پھر انھیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا۔

اس طرح دپیکا اور رنویر نے اس دیوالی کو اپنی زندگی کی سب سے بہترین اور یادگار دیوالی بنالیا۔

دپیکا سرخ ساڑھی میں نہایت دلکش اور رنویر سفید شیروانی میں خوب جچ رہے تھے جبکہ ان کی بیٹی نے بھی سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ جوڑے کی شادی 14 نومبر 2018 کو اطالوی علاقے Lake Como میں ہوئی تھی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول