Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلوچستان: دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Share It:


بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔

مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی کو آگ لگادی، 6 افراد زندہ جل گئے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول