قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

[ad_1]

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعے میں گھر کے مین گیٹ،کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دیرلوئر میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے رہائشگاہ کے مین گیٹ، کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تاہم، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ التبہ پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ معیار درج کر لیا گیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes