Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کویت سے بھارت جانے والی پرواز میں بم ؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

Share It:


کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

ممبئی ایئرپورٹ پر پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیا۔

ویران علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

مسافروں کی بھی جامع تلاشی لی گئی تھی لیکن کسی کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ طیارے کو 3 گھنٹے کی تاخیر سے دوبارہ پرواز کی اجازت ملی۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 11 مہینوں میں مختلف ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کو 999 بم دھماکے کی جعلی کالز موصول ہو چکی ہیں۔

گزشتہ سال بھارت کی سول ایوی ایشن سیکیورٹی نے ایسے جھوٹے دھمکی بازوں کے لیے پانچ سالہ فضائی پابندی کی تجویز بھی پیش کی تھی مگر دھمکیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول