Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’میں اپنا میاں نہیں دے سکتی‘، ثنا جاوید سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں

Share It:



سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثناجاوید ایک بار پھر اپنی پوسٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

ڈرامہ سیریلز ’پیارے افضل‘ سے شہرت پانے والی سنا جاوید کا شمار پاکستان کی مشہور اور مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 9.1 ملین ہے۔

ثنا جاوید کے دیگر نمایاں ڈراموں میں ذرا یاد کر، خانی، رومیو ویڈز ہیر، اے مشتِ خاک، کالا ڈوریا، مانا کا گھرانا اور سکون شامل ہیں۔

ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی، جن کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

حال ہی میں ثناجاوید نے دبئی سے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ثناجاوید کی پوسٹ پر عمیر قاضی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘۔

تاہم، ثنا جاوید کا اپنے شوہر سے متعلق دیا گیا جواب بھاری پڑگیا اور صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کشف نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا ’میں اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتی، لیکن کسی اور کا لے سکتی ہوں‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’کیوں کہ میں نے خود کسی کا شوہر چھینا ہے‘۔

ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’سنو، یہ تمہارا شوہر نہیں، دراصل تم نے اسے کسی اور سے چھینا ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کسی کو تمہارے شوہر کی ضرورت نہیں، اپنے پاس ہی رکھو‘۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹ



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول