Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کویت سے تیل کی آمد بحال، پاکستانی جہازوں کے ذریعے سپلائی جاری

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

کویت سے پاکستانی جہازوں کے ذریعے ڈیزل اور جیٹ فیول کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، جس سے ایئرلائنز کے لیے جیٹ فیول کی دستیابی یقینی ہو گئی ہے اور ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کو اضافی کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستانی آئل کارگو کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا ہے اور اب تک محدود تعداد میں کارگو گزر چکی ہیں، جبکہ مرحلہ وار تقریباً 20 ٹینکر آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کویت سے روزانہ کی بنیاد پر 1 سے 2 ٹینکر آئیں گے۔

کویت کے ساتھ موجودہ 50 سالہ سپلائی معاہدہ اب بھی فعال ہے، تاہم نیا معاہدہ نہیں ہوا۔ پاکستان سعودی عرب سے ماہانہ 3 تا 5 اور یو اے ای سے 2 تا 4 کارگو تیل حاصل کرتا رہا ہے۔

سپلائی کی بحالی سے بجلی، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کمی کے خدشات کم ہو جائیں گے اور عوامی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی۔ توانائی اور ایوی ایشن شعبے میں ضروری اصلاحات کے ساتھ قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول