Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کی جانب سے ویکسینیٹرز کو جدید سیل فون فراہم

Share It:



ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے ای پی آئی سیل کی جانب سے ویکسینیٹرز میں ڈیجیٹل امیونائزیشن رجسٹری (SEIR) کے جدید موبائل فونز تقسیم کیے گئے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور ڈیجیٹل بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے تاکہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن اور ڈیٹا کی درست اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ موبائل فونز پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ، ڈائریکٹر راج کمار کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔

 اس کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران بھرتی کیے گئے ویکسینیٹرز، جو اب باقاعدہ طور پر ای پی آئی پروگرام کا حصہ ہیں، انہیں بھی اس سہولت سے مستفید کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر فرقان نبیل خان  نے ویکسینیٹرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عروہ، ڈاکٹر علیزہ،  ڈاکٹر ثمرین اور کاظم رضوی بھی موجود تھے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول