Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت کا سرپلس پاور پیکیج؛ 3 ماہ  میں بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

حکومت  کے سرپلس پاور پیکیج  کے نتیجے میں صرف 3 مہینوں کے دوران 2,164 گیگاواٹ بجلی استعمال ہوئی اور صارفین کو 20 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوا۔

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن)  کے مطابق حکومت کے سرپلس پاور پیکیج نے صنعتی اور زرعی شعبوں میں بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران صرف 3 ماہ میں ان شعبوں نے 2,164 گیگاواٹ ضافی بجلی استعمال کی۔

یہ مقدار اسی عرصے میں ان شعبوں کو فروخت ہونے والی کل بجلی کا 23 فیصد بنتی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس پیکیج نے توانائی کی طلب خاطرخواہ اضافہ کیا ہے ۔

سرپلس پیکیج سے صرف صنعتی صارفین نے مجموعی طور پر 19.6 ارب روپےکا فائدہ اٹھایا ہے جب کہ زرعی صارفین کو 1.14 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔ اس طرح سرپلس پیکیج سے کل فائدہ  20.83 ارب روپے بنتا ہے۔

صنعتی صارفین  میں بی تھری (B3) کیٹیگری صارفین نے  8.76 ارب روپے، بی ٹو (B2) 5.34 ارب، بی فور (B4) 4.02 ارب، اور بی ون (B1) 1.48 ارب روپے فائدہ لیا۔

پیکیج سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد بھی قابلِ ذکر ہے۔

بی فور (بڑی صنعتوں) میں سے 67 فیصد (123 میں سے 83)، بی تھری میں سے 52 فیصد (3,470 میں سے 1,812)، بی ٹو میں سے 48 فیصد (69,124 میں سے 33,449)، اور بی ون میں سے 43 فیصد (2,29,282 میں سے 98,718) صنعتی صارفین نےاس پیکیج سے فائدہ اٹھایا۔

زرعی صارفین میں سے 34 فیصد (2,42,451 میں سے 82,334) نے اس پیکیج سے استفادہ کیا۔

پیکیج کے تحت توانائی استعمال کی بات کی جائے تو بی ون صنعتی صارفین 27 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہے، اس کے بعد بی فور (25 فیصد)، بی ٹو (24 فیصد)، بی تھری (22 فیصد) اور زراعت (21 فیصد) شامل ہیں۔

اس پیکیج کی کامیابی جنوری 2026 میں 12 فیصد اور فروری 2026 میں 11 فیصد کی سالانہ بنیاد پر نمو سے صاف ظاہر ہورہی ہے ۔

یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ اس پیکیج نے بجلی کی طلب میں اضافہ کیا ہے اور صنعتوں کو مہنگی بجلی بنانے کے بجائے زیادہ سستی نیشنل پر انحصار بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔ بڑھتی ہوئی یہ طلب ملک کی معاشی بحالی اور توانائی کے شعبے کے استحکام کے لیے ایک مضبوط اور مثبت اشارہ ہے۔

یاد رہے کہ پاور ڈویژن نے یہ سرپلس پاور پیکیج دسمبر 2025 میں شروع کیا تھا، جس کا مقصد بجلی کی کھپت کو فروغ دینا، دستیاب پیداواری صلاحیت کو بہتر طور پر استعمال کرنا اور صنعتی اور زرعی صارفین کو طویل مدت کے لیے مالی ریلیف فراہم کرنا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول