Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بعض معروف اداکاراؤں کو انکے والد نے بچپن میں ہی چھوڑ دیا: بشریٰ انصاری

Share It:

پاکستان کی مایہ ناز سینئر اداکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہےکہ ہماری انڈسٹری کی بعض معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں کے حوالے سے گفتگو کی جو مبینہ طور پر بچپن میں اپنے والدین کی طرف سے نظر انداز یا چھوڑ دیے جانے کے بعد میڈیا انڈسٹری میں آئیں۔

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر  کہا کہ میں نام نہیں لے رہی لیکن ہماری انڈسٹری کی کئی باصلاحیت اور کامیاب اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں بچپن میں ان کے والد چھوڑ گئے تھے، وہ اپنی ماؤں کے ساتھ رشتے داروں کے ہاں رہیں، مشکلات کا سامنا کیا اور بعد میں محنت کرکے نمایاں مقام حاصل کیا، کچھ نے شادی بھی کرلی ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا میں سمجھ نہیں سکتی کہ کوئی باپ اپنے بچوں کو کیسے چھوڑ سکتا ہے، کیا وہ اپنی بیٹیوں کے بارے میں نہیں سوچتے؟ 

انہوں نے کہا کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ان کے بچے آگے بڑھ رہے ہیں مگر پھر بھی محبت اور توجہ نہیں دیتے؟ یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ان کی اپنی بیویوں سے ناراضی ہوتی ہے، ایسے والدین اپنے بچوں کی طرف واپس نہیں دیکھتے، اللّٰہ ایسے لوگوں کو سزا دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول