Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار ایس ایس پی دادو ہوں گے: ام رباب چانڈیو

Share It:

دادو (نامہ نگار) ام رباب چانڈیو نے اپنے کزن ریاض علی چانڈیو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر دادو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا، جبکہ وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

اپنے بیان میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ ان کے کزن ریاض علی چانڈیو کو 9 جولائی 2026 کو میہڑ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 10 ملزمان میں سے 6 تاحال مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو ایس ایس پی دادو صدام خاصخیلی ذمہ دار ہوں گے۔ ام رباب چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ معاملے کا نوٹس لیں، مفرور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول