Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات برداشت نہیں کر سکتی۔

Share It:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات برداشت نہیں کر سکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیر والا (ملتان) میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہیں زمینی صورتحال، جاری ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ عوام کو بار بار آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کو تیز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس افسروں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے، تیاری اور مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور انہیں دوبارہ آبادکاری اور بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول