Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حماس کے ترجمان ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید

Share It:

[ad_1]

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع اور اہل خانہ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ گزشتہ روز انہیں فلیٹ پر حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابھی تک حماس کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو عبیدہ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ میں اپنے فلیٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے ایک کارروائی کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی موت کا اعلان اتوار کے روز کیا۔

دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی کہ ابوعبیدہ گزشتہ روز ہی شہید ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوعبیدہ چند روز سے اس فلیٹ میں مقیم تھے جسے گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا اور وہ حملے کے وقت گھر پر ہی تھے۔

اُدھر القسام بریگیڈ کے ذرائع سے بھی ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا بھی حماس کے ترجمان کی موت کے حوالے سے خبریں نشر کررہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 63 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول