کراچی (نامہ نگار) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح افراد نے 50 سالہ ڈاکٹر کاشف آغا کو کلینک کے اندر گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نواز شریف پارک کے قریب ڈاکٹر کے کلینک میں داخل ہوا اور اس پر متعدد گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی ڈاکٹر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔



