Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد کی کوششیں ناکام بنا دیں

Share It:

[ad_1]

کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ)کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی پاکستان میں غیر قانونی طور پر درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ اشیاء کے ماخذ ملک کا غلط اندراج کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا کیس اس وقت سامنے آیا جب ایک درآمد کنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کا ماخذ ملک چین کوظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی جبکہ یہ اشیاء بھارتی ساختہ نکلیں۔ کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 24.22 ملین روپے مالیت کی ان اشیاء کی کلیئرنس روک دی۔

اس ابتدائی کارروائی کے بعد کلکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور دیگر آف ڈاک ٹرمینلز پر نگرانی مزید سخت کر دی جس کے نتیجے میں بھارتی ساختہ اشیاء کے شبہ میں مزید تین کھیپ روکی گئیں۔

ان میں ایک کھیپ جبل علی سے بھیجی گئی تھی اور اس کا ماخذ ملک چین ظاہر کیا گیا تھا، معائنے پر معلوم ہوا کہ مینوفیکچرر پلیٹس اور شناختی نشانات دانستہ طور پر مٹائے گئے تھے۔

تاہم برقی آلات پر ”میڈ اِن انڈیا” ثبت پایا گیا اور مشین کے فریم پر بھارت کے ایک معروف برانڈ کا نام کندہ تھا۔ اس کھیپ کی مالیت کا تخمینہ 16.60 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ایک اور کھیپ شنیڈر الیکٹرک کے پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ پر مشتمل تھی یہ بھی جبل علی سے بھیجی گئی تھی اور اس کا ماخذ ملک چین ظاہر کیا گیا تھا۔

اس کھیپ کی اشیاء میں شناختی نشانات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ تفصیلی معائنے پر پاور ڈسٹری بیو شن یونٹ کے مین پینل ڈور پر ”میڈ ان انڈیا” واضح طور پرلکھا ہوا پایا گیا۔

اس کھیپ کی مالیت کا تخمینہ 3.76 ملین روپے لگایا گیا ہے، گارنیٹ مش 80 پر مشتمل کھیپ کنٹینر سے کم وزن کی تھی جس کا ماخذ ملک ترکیہ ظاہر کیا گیا تھااور اسے امبرلی (ترکیہ) سے روانہ کیا گیا تھا۔

اس کھیپ کی پیکنگ پر واضح طور پر ”میڈ ان انڈیا” درج تھا۔ اس مال کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 0.154 ملین روپے لگایا گیاہے۔

کلکٹوریٹ نے ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی درآمد اور غلط بیانی میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیاں نہ صرف قومی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ منصفانہ تجارت اور قومی مفاد کے لیے بھی خطرہ کا باعث بنتی ہیں۔

محکمہ کسٹمز موثر نگرانی جاری رکھتے ہوئے درآمدی قواعد وضوابط کو بائی پاس کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لئے قانون سختی سے نافذ کرے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول