Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینیڈا میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری گرفتار

Share It:



افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بننے لگی، کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان شہری دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور منشیات اسمگلنگ جیسے گھناؤنے فعل میں مصروف ہیں۔

افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق کینیڈا پولیس نے دہشت گردی کے الزامات میں افغان شخص کو گرفتار کر لیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ تعلقات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، افغان شہری ولید خان داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

کینیڈین پولیس نے انکشاف کیا کہ افغان شہری ولید خان نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی۔

کینیڈا کے شہر پیل کے ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق گرفتاری کے دوران افغان دہشت گرد ولید خان سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ہشت صبح کے مطابق ولید خان کی گرفتاری سے ایک روز قبل آسٹریا میں ایک افغان پناہ گزین کو منشیات سے متعلق جرائم کے الزامات میں گرفتار کر کے افغانستان بھیجا گیا تھا۔

افغان طالبان رجیم کے زیر انتظام افغانستان دہشت گردی، سنگین جرائم اور منشیات کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغان طالبان رجیم کے سائے تلے بے لگام دہشت گرد گروہ پوری دنیا کے لیے سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول