Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

Share It:

[ad_1]

ملکہ ترنم کے نام سے مشہور برصغیر کی معروف گلوکارہ نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔

میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926ء کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔

نور جہاں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو پاکستان کی قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

نور جہاں کے گائے جانے والے گیتوں اور غزلوں نے ہمیشہ اہل ذوق کی پذیرائی حاصل کی۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔

ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000ء کو انتقال کر گئیں لیکن ان کے گیتوں کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول