Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ

Share It:


رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 223  ارب روپےکا اضافہ ہوگیا جس کے بعد بجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ 1837ارب روپے پر پہنچ گیاجو جون 2025 میں 1614 ارب روپے تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سرکلرڈیٹ ایک ہزار 225 ارب روپےکم کرنے کے معاہدوں کے 2 ماہ بعد بھی پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔

ستمبر 2025 میں بینکوں کے ساتھ حکومت نے معاہدے کیے جس کے بعد اکتوبراور نومبر 2025 کے 2 مہینوں کے دوران پاور سرکلر ڈیٹ کا سرکلر ڈیٹ 144 ارب روپے بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق مطابق نومبر 2025  تک بجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837 ارب روپے رہاجو  ستمبر 2025 میں ایک ہزار 693 ارب اور جون 2025 میں ایک ہزار 614 ارب روپے تھا، یعنی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 223 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بجلی شعبےکے سرکلر ڈیٹ میں544 ارب روپےکی کمی ظاہر ہوتی ہےکیونکہ نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 381 ارب روپےتھا۔

ستمبر 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے وفاقی حکومت اور 18کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول