تازہ ترین
روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی جسم میں کیا تبدیلیاں لائے؟ 2 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی نوشہروفیروز: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے ورثاء کا پولیس کے خلاف احتجاج، گھر پر چھاپے اور تشدد کے الزامات خیرپور میں مہران ہائی وے پر مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی محراب پور میں بااثر شخص کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف معمر خاتون کا معصوم بیٹی کے ہمراہ احتجاج سندھ یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ٹنڈوالہیار کے قریب پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق لاڑکانہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چچا اور بھتیجا جاں بحق، ورثاء کا دھرنا کنب: آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت 9 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا پہلا پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی خلا میں روانہ شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری

اردو زبان کے عظیم ادیب انتظار حسین کی آج 10 ویں برسی منائی جا رہی ہے

Share It:

[ad_1]

اردو زبان میں ناول، افسانہ، کالم اور تہذیبی شعور کو نئی معنویت دینے والے عظیم ادیب انتظار حسین کی آج 10 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ان کی تحریروں میں ہجرت کا کرب، بچھڑتی تہذیب کا نوحہ اور ماضی کی بازگشت نمایاں طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔

انتظار حسین اردو افسانے کا وہ معتبر نام ہیں جنہوں نے روایت اور جدیدیت کے امتزاج سے ایک منفرد ادبی جہان تخلیق کیا، وہ 21 دسمبر 1925ء کو متحدہ ہندوستان کے ضلع میرٹھ کے علاقے دیبائی میں پیدا ہوئے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے شعبہ صحافت کو اپنایا اور قلم کے ذریعے اردو ادب کو ایک نئی سمت عطا کی۔

انتظار حسین نے کم و بیش 130 سے زائد افسانے، کہانیاں، ڈرامے، تراجم اور بے شمار کالم تحریر کیے۔ ان کی شہرہ آفاق تصانیف میں ”بستی“، ”آگے سمندر ہے“، ”شہر افسوس“، ”خالی پنجرہ“ اور ”گلی کوچے“ شامل ہیں۔

انتظار حسین کو جدید اردو افسانہ نگاری کا بانی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔وہ فیض احمد فیض، سعادت حسن منٹو، ابن انشا، احمد ندیم قاسمی اور احمد فراز جیسے عظیم ادیبوں کے ہم عصر تھے تاہم ان کا اسلوب اور فکری گہرائی انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہے۔

ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہامتیاز، لاہور لٹریری فیسٹیول کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2014ءمیں فرانس کی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا۔

2 فروری 2016 کو انتظار حسین مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات سے اردو ادب کا ایک روشن باب بند ضرور ہوا مگر ان کے الفاظ، ان کی فکر اور ان کی تحریریں آج بھی زندہ ہیں اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول