Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ون ڈیزل نے پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دیدی

Share It:



ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے اپنی فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دے دی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل لاس اینجلس میں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘دی بلف‘ کے پریمیئر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ 

یاد رہے کہ دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے جس پر ہالی ووڈ اداکار نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین ’برتھ ڈے ٹوئن‘ قرار دیا، یہاں تک کہ انہیں نیلسن منڈیلا سے بھی تشبیہ دے دی۔

Vin Diesel praising Priyanka Chopra, that's it, that's the post 😏#TheBluff prime video february 25 pic.twitter.com/vgPa31uQ31
— NP LEGΛCY 🇨🇴 (@np_legacy) February 18, 2026

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پریانکا بے حد باصلاحیت ہیں اور نیویارک اسکریننگ کے دوران انہوں نے میرے بچوں کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا برتھ ڈے بھی ایک ہی ہے، جس دوسری شخصیت کا میں سوچ سکتا ہوں وہ عظیم نیلسن منڈیلا ہیں، ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی دوران پروڈکشن کمپنی اے جی بی او نے مزاحیہ انداز میں جو روسو کو بھی ٹیگ کیا جن کا برتھ ڈے بھی 18 جولائی کو ہے۔

It's our right to get a little jealous of Priyanka Chopra Jonas & Nick Jonas at "The Bluff" premiere in LA. (📷: Shutterstock) pic.twitter.com/izb0dgZ8yw
— E! News (@enews) February 18, 2026

دوسری جانب پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے ایک بار پھر رومانوی انداز دکھایا اور ریڈ کارپٹ پر پریانکا کے گاؤن کی ٹرین ٹھیک کرنے میں مدد کرتے دکھائی دیے۔ 

واضح رہے کہ فلم کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے، پریانکا نے کارل اربن، دیگر کاسٹ ممبران اور فلم کے ہدایتکار فرینک ای فلاورز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول