واشنگٹن/تہران (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایران نے امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی اور اتحادی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی حکومت نے جنگی اخراجات کے لیے کانگریس سے اربوں ڈالر کے اضافی فنڈز طلب کرلیے ہیں، جبکہ امریکا میں جنگ مخالف احتجاج بھی جاری ہیں۔


