ٹرمپ کا فیفا ورلڈکپ 2026 سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

[ad_1]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں سال دسمبر میں کینیڈی سینٹر، واشنگٹن میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔ ممکنہ طور پر یہ کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی اس اعلان کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

جیانی انفانٹینو نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے ڈرا میں 48 ٹیموں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes