Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ ہائی کورٹ نے نسلہ ٹاور کے الاٹیز کی اراضی کی نیلامی میں متنازع اضافی زمین شامل کرنے کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی

Share It:

سندھ ہائی کورٹ نے نسلہ ٹاور کے الاٹیز کی اراضی کی نیلامی میں متنازع اضافی زمین شامل کرنے کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آفیشل اسائنی نے نسلہ ٹاور کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا ہے جبکہ بلڈر نے 357 مربع گز اضافی زمین بھی حاصل کی تھی جسے نیلامی میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الاٹیز کو رقم اراضی کی نیلامی کے ذریعے دی جانی ہے۔

آفیشل اسائنی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نسلہ ٹاور کی مارکیٹ ویلیو ایک ارب ایک کروڑ 40 لاکھ روپے لگائی گئی ہے جبکہ نیلامی کا آغاز 81 کروڑ 12 لاکھ روپے سے ہوگا اور یہ عمل 4 ستمبر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اعتراضات کا مقصد صرف نیلامی روکنا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اضافی اراضی کو نیلامی میں شامل کرنا سپریم کورٹ کے احکامات میں ترمیم کے مترادف ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول