Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل ایران کے ساتھ امن معاہدے کو سبوتاژ کرسکتا ہے: امریکی انٹیلیجنس نے خبردار کردیا

Share It:

امریکی انٹیلیجنس اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کرسکتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی انٹیلیجنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایسے اقدامات کر سکتے ہیں جو ایران کے ساتھ دیرپا امن معاہدے کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے۔

حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کو لبنان میں جنگ جاری رکھنے کے لیے داخلی سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث وہ امن عمل کو متاثر کرنے والے فیصلے کر سکتے ہیں۔

انٹیلیجنس رپورٹس، جن میں رواں ہفتے گردش کرنے والی ایک رپورٹ بھی شامل ہے، کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کے خلاف لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے ایک بنیادی نکتے یعنی تمام محاذوں پر جنگ بندی کے خلاف ہوگا۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق نئی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال طے شدہ قومی انتخابات کے پیش نظر نیتن یاہو کی سیاسی بقا اس بات سے جڑی ہے کہ وہ اپنے عوام کو دکھائیں کہ وہ لبنان سے فوجیں واپس نہیں بلائیں گے اور حزب اللہ کے خلاف لڑائی کو مزید تیز کریں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی شرائط سے ناخوش ہے کیونکہ یہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے اس کے وسیع تر مقصد کو متاثر کرتی ہیں۔

ایک سابق امریکی عہدیدار کے مطابق اسرائیل کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ حزب اللہ کے خلاف اس کی دفاعی صلاحیت کو محدود کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول