اوباڑو (رپورٹ: علی رضا راجپوت) اوباڑو میں ڈی ایس پی کی سرکاری رہائش گاہ ڈی ایس پی ہاؤس سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل ممتاز سومرو کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے جس سے محکمہ پولیس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ارشد سعید اور ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کیتران سمیت پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت کے واقعے کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب پولیس کانسٹیبل کو گولی کیسے لگی اور کن حالات میں اس کی موت ہوئی وہ سوالات ہیں جو جواب طلب ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا ہے۔


