Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا

Share It:

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر  نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر  آبنائے ہرمز  دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا۔

رائٹرز نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ   آبنائے ہرمز کو امریکا اسرائیل کی جانب سے  جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی پر بند کیا ہے۔

 خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہےکہ آبنائےہرمزامریکا کی دھوکا دہی کی وجہ سے بندکی، امریکا نے اپنے وعدے کی کھلی خلاف ورزی کی، امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شرط کی ہی خلاف ورزی کی، بندش کی وجہ اسرائیل کی جانب سےلبنان جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی بھی ہے، آبنائے ہرمز بند کرنا پہلا قدم ہے، جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول