ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی کے مطابق دریائی اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور کشمور کندھ کوٹ میں سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں

ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی کے مطابق دریائی اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور کشمور کندھ کوٹ میں سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کچے کے علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیلاب سے ہونے والی نقل مکانی کے دوران بھی صورتحال کو پرامن رکھنے کے لیے اضافی حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔ سکھدیو ہمنانی نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes