Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جواں سال نظر آنے کیلیے صبا فیصل کی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کی تصاویر وائرل؛ کڑی تنقید

Share It:

[ad_1]

صبا فیصل اُن چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کی لگام کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے اور وقت کی سیاہ پرچھائیوں سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔

معروف اداکارہ فیصل صبا 60 سال کی زائد عمر کی ہونے کے باوجود اپنے فٹنس اور خوبصورتی کا نہایت خیال رکھتی ہیں۔

وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے ٹوٹکوں اور علاج کو شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا ان کی ایسی ہی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ اپنی چہرے پر کوئی ٹریٹمنٹ کرواتی نظر آرہی ہے جو غالباً پی آر پی ٹریٹمنٹ ہے۔

اس طریقہ علاج میں چہرے پر انجیکشن کا استعمال، سوئیاں چبھونا اور کریموں کا استعمال بھی شامل ہے۔ چہرہ اتنا سرخ ہوجاتا ہے جسے خون جلد پر ابھر آیا ہو۔

ویڈیو میں بھی صبا فیصل کا چہرہ سرخ لگ رہا ہے اور چہرے کے تاثرات بھی ایسے ہیں جیسے وہ کافی تکلیف میں ہیں لیکن ضبط کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ملا رجحان دیکھنے کو ملا ان کے مداح کا کہنا تھا صحت و خوبصورتی نعمت ہے جس کی حفاظت میں تکلیف بھی سہنا پڑتی ہے۔

تاہم تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہ تھی کسی نے کہا کہ اس عمر میں اتنی تکلیف سہنے کی کیا ضرورت ہے تو کسی نے اسے دکھاوا قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا: "اُف، یہ دیکھ کر مجھے بھی درد ہونے لگا ہے۔ میں تو اس کے بغیر ہی خوبصورت سہی۔

کسی نے لکھا کہ  "استغفراللہ،  اتنی تکلیف کیوں برداشت کر رہی ہیں؟ ایک اور صارف نے حیرت سے پوچھا "اس عُمر میں بھی یہ سب کروا رہی ہیں!

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول