پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر تک منعقد ہونے والے تہذیبی مکالمے میں نمائندگی کیلیے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو نامزد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تہذیبی مکالمے میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جہاں تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تفہیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے فروغ اور ایس سی او کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔



