کراچی (نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ 14 نومبر کو ترقیاتی کاموں کے باعث بند رہے گی۔ پولیس کے مطابق K-4 منصوبے کے تحت حسن اسکوائر پل کے نیچے 72 انچ قطر کی پانی کی لائن بچھائی جائے گی۔
متبادل طور پر نیو ٹاؤن سے حسن اسکوائر کی طرف آنے والی ٹریفک دوہری کیریج وے سے گزرے گی جبکہ موشی کٹ سے آنے والی ٹریفک کو نیپا کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسٹیڈیم برج اور لائٹ سگنل سے آنے والی ہیوی ٹریفک اور بڑی بسوں کو ڈالمیا روانہ کیا جائے گا۔
واٹر ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کو حسن اسکوائر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ حسن اسکوائر پل سے یونیورسٹی روڈ تک ریمپ بھی بند رہے گا۔ اس ٹریفک کو لیاقت آباد کی طرف موڑ دیا جائے گا۔


