صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار اور کامیڈین انور علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار اور کامیڈین انور علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی فنونِ لطیفہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فن اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ انور علی طویل عرصے کی علالت کے بعد گزشتہ روز وفات پا گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes