Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Share It:

[ad_1]

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 برنارڈ جولین 1975 کے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 866 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 18 وکٹیں لیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر تھے جن کی گیند دونوں جانب حرکت کر سکتی تھی۔

1975 کے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کلیدی رہی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 20 رنز کے عوض 4، نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز کے بدلے 4 اور فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ان کی ناقابلِ شکست 26 رنز کی اننگز نے ٹیم کو پہلی عالمی چیمپئن شپ جیتنے میں مدد دی۔

ان کا کیریئر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے 1982–83 اور 1983–84 میں جنوبی افریقہ کے متنازع دوروں میں حصہ لیا، جو اس وقت نسل پرستانہ نظام اپارتھائیڈ کی وجہ سے عالمی سطح پر بائیکاٹ کا شکار تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ برنارڈ جولین کی خدمات ہمارے خطے کی مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ماضی کے اس باب کو تنقید کے بجائے سمجھنے اور قبولیت کے جذبے سے دیکھا جائے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے برنارڈ جولین کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول