Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انو ملک پر جنسی زیادتی کا الزام؛ پاپ سنگر کے تازہ انکشافات نے ہلچل مچا دی

Share It:


’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔

علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میرا کیریئر تقریباً ختم ہی ہوگیا۔ اس سے چند طاقتور ہستیوں کے انڈسٹری پر کنٹرول کو سمجھا جا سکتا ہے۔

علیشا نے مزید بتایا کہ میں انو ملک کی جنسی ہراسانی پر ان کے خلاف کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں مگر میرے شوہر نے اور منیجر راجیش نے بھی زور دیا کہ انصاف کے لیے کھڑی ہونا ضروری ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ ان دونوں کی حوصلہ افزائی پر میں نے ہچکچاہٹ کے ساتھ کیس کو چلانے کا قدم اٹھایا لیکن جیسے ہی سب کچھ میڈیا میں آیا، الٹا میرے خلاف ہی ماحول بنا دیا گیا۔

علیشا نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ مردوں کی دنیا تھی، اس لیے کیس فوراً رد کردیا گیا تاہم، بعد میں جب #MeToo تحریک چلی اور کئی خواتین نے انو ملک کے خلاف آواز اٹھائی تو میں نے کھل کر حمایت کی۔

گلوکارہ علیشا نے کہا کہ گو اُس وقت میرا کسی نے ساتھ نہ دیا لیکن اب وقت بدل گیا ہے اب یہ عورتوں کو کئی حقوق حاصل ہیں اور سنوائی بھی ہو رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سخت تنازع کے باوجود انو ملک اور علیشا چنائے 2003 میں فلم ’عشق وشق‘ میں اکٹھے ہوئے اور بعد میں انڈین آئیڈل میں جج بھی ساتھ بنے تھے۔

اس پر علیشا چنائے کا کہنا تھا کہ موسیقار انو ملک نے ان سے ذاتی طور پر اپنی غلطی پر معافی مانگی تھی اور کہا کہ وہ غلط تھے۔

 

 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول