Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

58 سالہ ارباز بیٹی کے باپ بن گئے؛ نام ’’سپارہ‘‘ رکھ دیا

Share It:


فلم لکھاری سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی، اداکار ارباز خان کے یہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک نہایت خوبصورت نام دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ 58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے۔

ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں بیٹی کا نام بھی بتادیا۔

ارباز اور شورا نے ننھی پری کا نام سپارہ رکھا اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھ کر اس نعمت پر رب کائنات کا شکر بھی ادا کیا۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر عام ہوتے ہی جوڑے کے لیے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔ مداحوں نے بیٹی سپارہ خان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کچھ مداحوں نے مذاقاً لکھا کہ "اب سلیم بھائی کو دادا، اور سلمان خان کو چچا کی نئی ڈیوٹی انجام دینا ہوگی۔

آج ہی ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر ارباز خان کو اپنی ننھی بیٹی کو بازوؤں میں اٹھائے دیکھا گیا وہ نومولد بیٹی اور اہلیہ کو گھر لے گئے۔

یاد رہے کہ ارباز خان نے دسمبر 2023 میں شورا خان سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی تقریباً 20 سال چلی جس کے بعد دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد ملائیکہ اروڑہ کا افیئر خود سے کافی چھوٹے ارجن کپور کے ساتھ رہا جو 2024 میں ختم ہوا جس کے بعد وہ آج کل ایک ماڈل اور اداکار ڈینو وریا کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول