Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغان کرکٹ ٹیم پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد جرمانہ عائد

Share It:



HARARE:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر افغانستان کی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے افغانستان پر مقررہ وقت پر 5 اوور کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی کے کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے جو مقررہ وقت تک اوور پورے نہ کرنے اور مقررہ وقت تک اپنے اوور مکمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں کھلاڑیوں کو ہر اوور کے مطابق میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچ کے فیلڈ امپائرز ایڈرائن ہولڈاسٹوک اور نیتین مینن ، تھرڈ امپائر فوسٹر موٹزوا اور چوتھے امپائر پیرسیوال سیزارا نے نشان دہی کی تھی۔

آئی سی سی نے بتایا کہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے غلطی کا اعتراف کیا اور سزا قبول کی اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

زمبابوے نے مذکورہ ٹیسٹ میں افغانستان کو باآسانی ایک اننگز اور 73 رنز سے شکست دی تھی جو ان کے ہوم گراؤنڈ میں 2013 کے بعد ٹیسٹ میں پہلی فتح ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول