Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، سنیتا آہوجا نے بے وفائی پر خاموشی توڑ دی

Share It:



بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی بے وفائی اور جذبات سے کھیلنا بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی۔

سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ازدواجی زندگی اور محبت میں ملنے والی بے وفائی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اپنی 38 سالہ ازدواجی زندگی اور دباؤ پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ ’جب کسی شخص سے محبت کی جائے تو دھوکا نہیں دینا چاہیے یہ غلط ہے اور میں اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں گوندا سے آخری سانس تک غیر مشروط محبت کروں گی اور اگر مجھے دھوکا ملا یا جذبات سے کھیلا گیا تب بھی تکلیف برداشت کرلوں گی جبکہ یہ کبھی کبھار ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔

سنیتا نے کہا کہ جب محبت کی جائے تو پھر جذباتی یا جسمانی بے وفائی اور دھوکے بازی نہیں کرنی چاہیے، ہمارے ماں باپ نے تو بے وفائی نہیں سکھائی اور آج کل جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تاریک دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اور بالخصوص ہیرو کی بیوی ہونا کوئی آسان کام نہیں، مجھے 38 سال بعد اب یہ بات سمجھ آئی کہ ہیرو کی بیوی کا دل پتھر کا ہونا چاہیے اور جوانی کی طرح جذباتی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اُس وقت محبت ایسی سوار ہوتی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا۔

سنیتا کے مطابق ازدواجی زندگی میں ہم دونوں نے غلطیاں کیں اور پھر عمر کے ساتھ ان پر قابو پالیا، میرا خیال ہے کہ بچوں کے بعد تو خود پر اور بھی زیادہ قابو رکھنا چاہیے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول