Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی سی بی چیئرمین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی ونڈو کا اعلان کردیا

Share It:

[ad_1]


لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کر دیا ہے۔

ایچ بی ایل  پی ایس ایل کا میلہ اگلے برس 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں سجے گا، ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے توسیعی مرحلے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ چھ کی بجائے آٹھ ٹیموں کو میدان میں اتارا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد بھی کرے گا، جہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائیں گے۔ اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور دنیا بھر کے ممکنہ سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل  پی ایس ایل مسلسل بین الاقوامی دلچسپی حاصل کر رہی ہے، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی تجارتی قوت، عالمی سطح پر پھیلتے ہوئے اثر و رسوخ اور طویل مدتی ترقی کے امکانات کی عکاسی ہے۔ عالمی شراکت داروں کے ساتھ حالیہ روابط نے لیگ کے کاروباری ماڈل پر اعتماد میں اضافہ کیا یے اور دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اس کے سٹینڈنگ کی تصدیق کی ہے۔

اعلیٰ معیار کی کرکٹ، مسابقتی توازن اور عالمی سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں کردار کے باعث،ایچ بی ایل  پی ایس ایل نے خود کو ایک ممتاز عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر مستحکم طور پر منوا لیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول