Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بریٹ لی نے آسٹریلیا کے موجود بولنگ اٹیک کو 2000 کے سنہری دور سے بہترین قرار دے دیا

Share It:


آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے موجودہ بولنگ اٹیک کو ملکی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دے دیا۔

 بریٹ لی نے کہا کہ پیٹ کمنز کی زیرقیادت موجود گروپ نے 2000 کی دہائی کے سنہری دور کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ان کے مطابق کمنز، مچل اسٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل اٹیک اعداد و شمار اور کارکردگی کے اعتبار سے بے مثال ہے۔

 چاروں بولرز مجموعی طور پر 389 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور 1586 وکٹیں نام رکھتے ہیں، اس میں تین بولرز 300 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کرچکے ہیں۔

ہیزل ووڈ 295 وکٹوں کے ساتھ سنگ میل کے قریب ہیں، جن 35 ٹیسٹ میچز میں یہ چاروں ایک ساتھ کھیلے، ان میں آسٹریلیا نے 22 فتوحات حاصل کیں، 9 میں شکست ہوئی اور 4 میچ ڈرا رہے جبکہ اسی عرصے میں ان کی مشترکہ وکٹیں 567 رہیں جو ریکارڈ ہے۔

 بریٹ لی نے کہا کہ مختلف ادوار کا موازنہ مشکل ضرور ہے مگر موجودہ بولنگ یونٹ کے ہر رکن کی طویل المدتی کامیابی اور مستقل مزاجی انہیں سب پر فوقیت دیتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول