Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بگ بیش میں شاہین آفریدی کی مایوس کُن پرفارمنس، امپائر نے بولنگ سے روک دیا 

Share It:


پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ڈیبیو میچ میں مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں بولنگ سے روک دیا گیا۔

برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین آفریدی نے 2.4 اوورز میں 43 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

انکے اوورز میں تین نو بالز اور دو وائیڈز شامل تھیں۔ اگرچہ انہوں نے دوسرے اوور میں تین ڈاٹ بالز سے اچھا آغاز کیا، تاہم اس کے بعد لائن اور لینتھ برقرار نہ رکھ سکے۔

رینیگیڈز کی اننگز کے 18ویں اوور میں شاہین آفریدی نے ٹم سیفرٹ اور اولی پیک کو دو کمر کی اونچائی سے فل ٹاس گیندیں کروائیں جس پر امپائرز نے انہیں  خطرناک اٹیک کے باعث مزید بولنگ سے روک دیا۔

بولنگ سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین آفریدی کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ دیکھی گئی جبکہ برسبین ہیٹ کے کپتان نیتھن میک سویینی کو اوور کی آخری دو گیندیں خود کروانی پڑیں۔

رینیگیڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹم سیفرٹ نے شاندار 102 رنز (56 گیندوں) کی اننگز کھیلی، جبکہ اولی پیک نے 29 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے محمد رضوان جو رینیگیڈز کی جانب سے بی بی ایل میں ڈیبیو کر رہے تھے، نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول