Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

Share It:

[ad_1]

ماضی میں اداکاری اور گلوکاری سے وابستہ رہنے والی رابی پیرزادہ اب ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر، مصورہ اور خطاط کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

ایک بڑے تنازع کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی روحانی تبدیلی نے انہیں ایک نیا راستہ دکھایا اور انہوں نے اسلامی طرزِ زندگی کو اپنایا۔

اس تبدیلی کے بعد رابی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی زندگی کے ہر نئے مرحلے کو عوام کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔

اب رابی پیرزادہ اپنی زندگی کے ایک اور خوبصورت باب میں داخل ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ان کی نکاح کی تقریب نہایت سادگی اور رازداری کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کی جھلکیاں انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اگرچہ ان کے شریکِ حیات نے کوئی تصویر شیئر نہیں کی تاہم رابی نے اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ساتھ چند یادگار لمحات مداحوں کے ساتھ بانٹے۔

تقریب کے دوران رابی پیرزادہ نے کریم اور سرخ رنگ کے خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے، جن میں وہ نہایت پُرسکون اور باوقار نظر آئیں۔

ان تصاویر میں سادگی، خاندانی محبت اور روحانی سکون نمایاں تھا۔

مداحوں کی جانب سے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر خوب دعائیں اور نیک تمنائیں دی جا رہی ہیں۔

بلاشبہ یہ رابی پیرزادہ کی زندگی کا ایک نیا اور مثبت مرحلہ ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول