Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

1300 آڈیشنز کے بعد ’دھرندھر‘ کی ہیروئن سارہ ارجن کا انتخاب کیسے ہوا؟

Share It:


حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ نے محض 10 دن میں بھارتی باکس آفس پر 350 کروڑ روپے سے زائد کمائی کر کے دھوم مچا دی ہے۔

عالمی سطح پر فلم کی مجموعی آمدنی 500 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین رنویر سنگھ اور 20 سالہ سارہ ارجن کی جوڑی اور ان کی کیمسٹری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

عمر کے فرق پر سوالات کے حوالے سے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بتایا کہ پلاٹ کی ضرورت کے مطابق رنویر سنگھ کا کردار حمزہ ایک کم عمر خاتون کو اپنے قابو میں لینے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے مرکزی کردار کے لیے 20 سے 21 سال کی اداکارہ کا ہونا ضروری تھا۔ مکیش نے کہا کہ عمر کے فرق سے متعلق مزید وضاحت ‘دھریندر پارٹ 2’ میں سامنے آئے گی۔

فلم کے لیے تقریباً 1,300 لڑکیوں کے آڈیشن لیے گئے، لیکن سارہ ارجن شروع سے نمایاں نظر آئیں۔ ٹیم ایک نیا اور غیر مانوس چہرہ لے کر ناظرین کو چونکانا چاہتی تھی اور ہدایتکار ادیتیا دھر نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کے حق میں تھے، اسی وجہ سے سارہ کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

مکیش چھابڑا نے سارہ ارجن کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معصوم چہرے کے پیچھے وہ ایک طاقتور اداکارہ ہیں، پارٹ 2 میں ان کی اداکاری کی اصل صلاحیت سامنے آئے گی، جہاں وہ زیادہ مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول