تازہ ترین
اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی گولارچی: اے سی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی گھوٹکی: یارولڈ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق

Viral video of commotion in restaurant, Shilpa Shetty breaks silence

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار وجہ ان کی فلم نہیں بلکہ ان کا کاروباری منصوبہ ہے۔ اداکارہ کے مہنگے ریسٹورنٹ چین ’باسٹین‘ کو اس وقت قانونی جانچ پڑتال کا سامنا ہے، جس پر شلپا شیٹی نے بالآخر اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب بنگلورو پولیس نے ’باسٹین‘ کے مقامی آؤٹ لیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ الزام یہ ہے کہ ریسٹورنٹ مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک کھلا رہا اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ پولیس نے یہ کیس کرناٹک پولیس ایکٹ کی دفعہ 103 کے تحت درج کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پب کے اندر موجود افراد کے ایک گروپ کے درمیان بلند آواز میں تلخ کلامی ہو رہی ہے، جس سے ماحول خاصا کشیدہ دکھائی دیا۔

آن لائن رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر ایک نجی نائٹ پارٹی منعقد کی گئی تھی، جو قوانین کے برخلاف تھی۔ معاملہ بڑھنے پر شلپا شیٹی نے اگلے ہی دن ایک تفصیلی بیان جاری کیا اور گردش کرنے والی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اور ایک انتظامی معاملے کو بلاوجہ فوجداری رنگ دیا جارہا ہے۔ شلپا شیٹی نے واضح کیا کہ اس کیس کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جاچکی ہے اور وہ عدالتی فیصلے کا انتظار کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے اور انہیں ملک کے عدالتی نظام پر پورا اعتماد ہے۔ شلپا شیٹی نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

اسی دوران توجہ ممبئی کی جانب بھی مبذول ہوگئی، جہاں ’باسٹین‘ کے دادَر آؤٹ لیٹ پر انکم ٹیکس حکام کی کارروائی کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تاہم اس حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی شلپا شیٹی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

قانونی پیچیدگیوں کے باوجود شلپا شیٹی کا مؤقف واضح ہے کہ وہ قانونی عمل پر یقین رکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ سچ سامنے آئے گا۔ 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول