Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ کیوں نہیں دیکھی؟

Share It:

[ad_1]

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی یادگار اور تاریخ ساز فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو کبھی دوبارہ نہیں دیکھا۔

اداکار نے یہ بات جینیفر لارنس کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو کے دوران کہی، جہاں دونوں اپنے کیریئر، اداکاری کے تجربات اور آنے والی فلموں پر کھل کر بات کرتے نظر آئے۔

جینیفر لارنس نے گفتگو کے دوران جب ڈی کیپریو سے براہِ راست سوال کیا کہ کیا انہوں نے ’’ٹائی ٹینک‘‘ دوبارہ دیکھی ہے، تو اداکار نے سادہ انداز میں جواب دیا کہ ’نہیں‘، انہوں نے یہ فلم برسوں سے نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمومی طور پر اپنی فلمیں دیکھنے کے عادی نہیں، چاہے وہ کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہوں۔

ڈی کیپریو کے اس بیان پر جینیفر لارنس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کبھی ’’ٹائی ٹینک‘‘ جیسی فلم کا حصہ ہوتیں تو شاید بار بار دیکھتیں۔ اس پر ڈی کیپریو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری کو دوبارہ دیکھنے میں خاص دلچسپی نہیں ہوتی، کیونکہ وہ ہر فلم کے بعد آگے بڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

#JenniferLawrence and #LeonardoDiCaprio bond over “both being on sitcoms” and says she watched DiCaprio’s “Growing Pains” every day after school.

Watch Variety and @CNN’s #ActorsOnActors now at https://t.co/VtzY0g8g9J and on the CNN app. pic.twitter.com/a0IYdzfFcg
— Variety (@Variety) December 18, 2025

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’ٹائی ٹینک‘‘ نے 1997 میں ریلیز کے بعد نہ صرف باکس آفس پر تاریخ رقم کی بلکہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو عالمی سطح پر سپر اسٹار بنا دیا۔ فلم میں جیک ڈاسن کا کردار آج بھی ان کے کیریئر کی پہچان سمجھا جاتا ہے، مگر خود اداکار کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی کامیابیوں میں الجھنے کے بجائے نئے کرداروں اور کہانیوں پر توجہ دیتے ہیں۔

اسی گفتگو میں ڈی کیپریو نے یہ بھی بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پلے بیک یا اپنی کارکردگی دیکھنے کے حق میں نہیں ہوتے اور زیادہ تر کردار کے احساس اور لمحے پر بھروسا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایک اداکار کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ موجودہ منظر میں سچا رہے، نہ کہ بعد میں خود کو اسکرین پر جانچتا رہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں مداح اس بات پر حیران ہیں کہ جس فلم نے دنیا بھر میں کروڑوں دل جیتے، اس کا مرکزی اداکار خود اسے دوبارہ دیکھنے سے گریزاں رہا۔ تاہم ڈی کیپریو کے نزدیک ’’ٹائی ٹینک‘‘ ایک یادگار تجربہ ضرور ہے، مگر ان کی نظر ہمیشہ اگلے چیلنج پر رہتی ہے۔

https://www.facebook.com/reel/887420853943099

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول