Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی سی بی نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کمر کس لی، کراچی پر خاص نظر

Share It:



کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ معاملات میں بہتری کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا، اس حوالے سے کراچی پر خاص نظر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تیزی سے جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، کوچز کی ٹریننگ کروائی گئی ہے، 10 نئی پچز بنا لی گئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک میں 49 پچز تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 16 گرائونڈز کا کنٹرول حاصل کرکے کوچز کا تقرر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ماہ میں این سی سی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بہترین روپ میں ڈھال دیا جائے گا، ویمنز کرکٹ پر بھی فوکس کیا جا رہا ہے، سینئر کے ساتھ جونیئر لیول کی کرکٹ کوبھی فروغ دینے کی کوششیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی کا جیسا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے، اس حوالے سے ورکنگ شروع ہو چکی ہےمنصوبہ ک، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دوسرے مرحلے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اس بار لیگ کے میچز مزید وینیوز پر بھی کرانے کا ارادہ ہے،آئندہ چند ماہ میں تمام پلاننگ مکمل کر لی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول