Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر اعظم کا قومی انڈر 19 ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ، بڑے انعام کا اعلان

Share It:



اسلام آباد:

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں شاندار کامیابی پر قومی انڈر 19 ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

ذرئع کے مطابق فائنل میں کامیابی پر وزیراعظم نے قومی انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 1،1 کروڑ روپے کا اعلان کیا، شہبازشریف نے تمام کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا اور فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اتنے بڑے مارجن سے کامیابی بلا شبہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور سپورٹنگ اسٹاف کو بھی مبارکباد پیش کی۔

فائنل میچ میں شاندار کارکردگی پر وزیر اعظم نے خاص طور پر سمیر منہاس کو خصوصی شاباش دی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب وطن واپس پہنچی تھی جہاں نوجوان شاہینوں کا شاندار، پُرجوش اور یادگار استقبال کیا گیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی قومی انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول