Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ducky bhai appearance in court

Share It:


یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش ہوئے، اس دوران انہوں نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروادی۔ 

بیان حلفی میں ڈکی بھائی نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینل حوالے کیا جائے، 17 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے نے اعتراض کیا تھا، ان 17 ویڈیوز کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔

بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ ان 17 ویڈیوز کو نہ ڈیلیٹ کیا جائے گا اور نہ ایڈٹ کیا جائے گا جب کہ یہ یوٹیوب چینل ہی میرا واحد ذریعہ معاش ہے، یوٹیوب چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کے باعث مالی خسارہ کا سامنا ہے۔

جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ 

ڈکی بھائی کا گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان

 

بعد ازاں، عدالت نے این سی سیُ آئی اے سے معاملہ پر جواب طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

چند روز قبل، ضمانت پر رہائی کے بعد سے ڈکی بھائی نے دوبارہ یوٹیوب پر واپسی کی اور انہوں نے گزشتہ ویڈیو میں اپنے وی لاگ کی کمائی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول