Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برطانوی اداکارہ نے سے طلاق کے بعد شوہر کے قریبی دوست کو جیون ساتھی بنالیا

Share It:

[ad_1]

برطانوی اداکارہ لوسی بیومونٹ کی زندگی میں نیا موڑ آیا ہے جب انھوں نے شوہر جون رچرڈسن سے علیحدگی کے بعد ان ہی کے ایک دوست کو جیون ساتھی چن لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کامیڈین اور اداکارہ لوسی بیومونٹ نے حال ہی میں دی سیلیبریٹی ٹریٹرز میں شاندار کارکردگی سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

کرسمس کے موقع پر ایک بار پھر بی بی سی اسکرین پر نظر آ رہی ہیں۔ وہ فیسٹیو اسپیشل دی گریٹ برٹش سوئنگ بی میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ان سب کامیابیوں کے باوجود ان کی ازدواجی زندگی طلاطم خیز ہے۔ سال 2025 لوسی بیومونٹ کے لیے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں حوالوں سے نہایت اہم ثابت ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ اب اپنے بوائے فرینڈ مارٹن والیس کے ساتھ رہائش اختیار کر چکی ہیں جو ان کے شوہر کامیڈین جون رچردسن کے دوست بھی ہیں۔

لوسی اور مارٹن کو پہلی بار اکتوبر 2024 میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جو لوسی اور جون رچرڈسن کی علیحدگی کے تقریباً چھ ماہ بعد کی بات ہے۔

یاد رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈین جوڑی لوسی بیومونٹ اور جون رچرڈسن نے 12 اپریل 2024 کو مشترکہ بیان کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 9 سالہ شادی کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی اولین ترجیح اپنی بیٹی کی فلاح و بہبود ہے۔ عوام اور میڈیا سے نجی زندگی کے احترام کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس جوڑے نے اپنی نو سالہ بیٹی کو ہمیشہ ہی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے اگرچہ ان کے مزاحیہ شو میٹ دی رچرڈسنز میں بیٹی اور ازدواجی زندگی کا ذکر آتا رہا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول