Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 43.3 فیصد کمی کا انکشاف

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 2025ء ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 43.3 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے ساتھ ہی ملکی برآمدات بھی 5 فیصد کمی سے 15.5 ارب ڈالر تک محدود رہیں۔

وزارت خزانہ کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 81 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور ملکی درآمدات 12.3 فیصد اضافے سے 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، چھ ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے سے 19.73 ارب ڈالر رہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.17 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر ریٹ 278.7 سے بڑھ کر 279.9 روپے تک پہنچ گیا جبکہ پہلے پانچ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پرائمری سرپلس 3651 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ریونیو 9.5 فیصد اضافے سے 6 ہزار 160 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو 4.8 فیصد اضافے سے 3581 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16.1 ارب ڈالر ہوگئے، مالی سال 2026ء کی پہلی ششماہی میں معاشی استحکام برقرار رہا، مالی سال 26-2025 میں ملکی معیشت کی رفتار برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی۔

وزارت خزانہ کی آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق بہتر مالی نظم و ضبط سے معاشی استحکام کو سہارا ملا، رواں ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، مہنگائی قابو میں، ایل ایس ایم کی نمو میں واضح بہتری آئی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط، روپے کی قدر مستحکم ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی ہے، عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول