Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شوہر کا ڈاکٹر نبیہا پر مشکوک فطرت کا الزام، پرانا کلپ وائرل

Share It:



سوشل میڈیا انفلوائنسر ڈاکٹر نبیہا علی کی مشکوک فطرت سے متعلق پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔ 

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے حال ہی میں شادی کی ،  ان کے نکاح سے لے کر ولیمہ تک ہر تقریب کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی گئی۔ 

ڈاکٹر نبیہا نہ صرف اس رشتے پر خوش تھی بلکہ شادی کے بعد مختلف شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی دکھائی دیں۔ تاہم میاں بیوی کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔ 

ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر اس وقت میڈیا پر کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔

ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔

نبیہا کا الزام ہے کہ حارث اور ان کے اہلِ خانہ نے انہیں ذہنی اذیت دی اور گھر سے نکال دیا جب کہ حارث نے ان تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نبیہا کی فطرت بہت زیادہ شک کرنے والی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہے، حارث کے مطابق یہی اصل وجہ ہے جس کی بنا پر وہ انہیں چھوڑ کر گئیں۔

بعد ازاں، سوشل میڈیا پر ان کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جو ولیمہ کے صرف دو ماہ بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

وائرل ویڈیو میں حارث کھوکھر کہتے ہیں کہ نبیہا علی خان میں صرف ایک کمی ہے، اور وہ ان کی حد سے زیادہ شک کرنے والی طبیعت ہے اور وہ ان پر باہر تعلقات رکھنے کا شبہ کرتی ہیں۔

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول